ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے معاہدے کی منظوری: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس طلب

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نےپاکستان کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت معاہدے کی منظوری کے لیے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو طلب کرلیا۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاس میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام اور اس کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔ آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو  بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائے گی۔

آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک ارب 10 کروڑ ڈالر  ہوگا۔ واضح رہےکہ 30 جون کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے، جو کہ 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ  معاہدہ ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا اور  معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی جب کہ معاہدے کے تحت پاکستان  ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا۔

اعلامیے کے مطابق ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکےگی۔معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنےگا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکسچینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائےگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں