ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلامو فوبیا مغرب کے کلچر میں تبدیل ہو رہا ہے،  مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ جنونی اور مذہبی دہشت گردوں کی جانب سے شعائر اسلامی کی توہین سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے، اسلامو فوبیا مغرب کے کلچر میں تبدیل ہو رہا ہے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ   اسلامی دنیا کے حکمران اور عالمی تنظیمیں اس سلسلے میں موثر کردار ادا کریں۔ قرآن کریم روشنی ہے جسے کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکتا۔ دو ارب مسلمان دین کی حرمت کی حفاظت کے لیے سربکف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے دنیا بھر میں احتجاج کو منظم کرنے کیلئے اسلامی تحریکیں کے قائدین سے رابطہ کیا ہے آج اس حوالے سے دنیابھر میں احتجاج ہوگا۔

رہنما جماعت اسلامی  نے کہاکہ قرآن پاک مسلمانوں کاریڈ لائن ہے ہم کسی صورت شعائر اسلام اورشعائر اللہ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے قرآن پاک کی بے حرمتی ،نبی پاک ۖس کی شان میں گستاخی ،جہاد ،خواتین کا پردہ ،داڑھی اور پگڑی ودیگر اسلامی مراکزکی توہین عالمی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ  مسلم حکمران سویڈن سفراء کو ملک بدرکرتے ہوئے سویڈن سے بطور احتجاج ہر قسم کے تعلقات منقطع کریں ۔سویڈن میں عید کے موقع پر قرآنِ کریم کی بے حرمتی کے سنگین واقعہ اور فرانس میں نسل پرستی، تعصب کی بنا پر مسلم نوجوان کے وحشیانہ قتل سمیت دیگر مسلم ممالک میں مسلمانوں کو تعصب کی بنیاد پر تشددکا نشانہ بنانے کے خلاف بھی بھر پور بروقت ومتحدہ احتجاج وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں