ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیچہ وطنی؛ نامعلوم درندہ صفت شخص کی 7 سالہ بچی سے زیادتی

چیچہ وطنی:  نامعلوم درندہ صفت شخص نے نواحی گاؤں میں 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم کی گرفتاری کے لیے  پولیس ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق  نواحی گاؤں 40 بارہ ایل میں 7 سالہ جویریہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا  ہے۔

معصوم بچی کے والد کا کہنا ہے کہ 7 سالہ جویریہ گھر سے چیز لینے گئی تھی جب واپس آئی تو خون میں لت پت تھی، بچی کی حالت دیکھ کر اسے طبی امداد کے لیے اسپتال لے  جایا گیا۔

معصوم جویریہ کے والد کا کہنا تھا کہ نامعلوم شخص نے ان کی بچی کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی مہر وسیم اور ایس ایچ او تھانہ صدر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچ گئے۔  پولیس کے مطابق بچی کا میڈیکل  کرایا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی  نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے  اور درندہ صفت ملزم کی گرفتاری کے لیے  چھاپے مارے جارہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں