ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امیتابھ نے ایک بار ہاتھ باندھ کر قرضہ لوٹانے کی یقین دہانی کرائی، انجان سری واستو

 ممبئی: بالی وڈ کے سینئر اداکار انجان سری واستو نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے ہاتھ باندھ کر انہیں کہا کہ وہ ان کے ادھار کے پیسے جلد لوٹادیں گے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں انہوں نے 80 اور 90 کی دہائیوں کے ان واقعات کا ذکر کیا ہے جب لیجنڈری اداکار مشکل حالات سے گزر رہے تھے۔

1980 میں امیتابھ ایک اسکینڈل کا شکار ہوگئے تھے جس سے ان کی ساکھ کو بہت نقصان پہنچا اور مالی مشکلات کا شکار بھی ہوگئے تھے۔

انجان سری واستو شوبز مصروفیات کے ساتھ ایک بینکر بھی تھے اور ان کے بینک نے اُس زمانے میں امیتابھ کی کمپنی اے بی سی ایل کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے بڑا قرضہ فراہم کیا تھا۔

ان کے مطابق جب ایک مرتبہ وہ امیتابھ سے ملنے گئے تو وہ فوری طور پر ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوگئے اور کہا کہ وہ جلد ہمارے بینک کا پیسہ لوٹادیں جس پر سری واستو نے اداکار کو بتایا کہ وہ پیسے لینے کیلئے نہیں آئے ہیں بلکہ کسی اور مسئلہ پر ملنے آئے ہیں۔

انجان سری واستو بالی وڈ کی ایک معروف شخصیت ہیں اور ان کا امیتابھ بچن کے ساتھ بہت دہائیوں پرانا تعلق ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں