ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لڑکی کو جنسی حراساں کرنے میں ملوث ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہ آسکا

کراچی: گلستان جوہرمیں سرعام راہ چلتی لڑکی کو جنسی حراساں کرنے میں ملوث ملزم تاحال قانون کی گرفت میں نہ آسکا جبکہ پولیس نے ملزم کا خاکہ جاری کرکے کیس کو مزید الجھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق تین جولائی کوگلستانِ جوہر بلاک فور میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جس کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور متاثرہ لڑکی کو ڈھونڈ نکالا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کے تفتیش میں تعاون نہ کرنے پر سرکار کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرلی جبکہ ایس پی گلشنِ اقبال کی سربراہی میں تین رُکنی کمیٹی بھی قائم کردی۔

اس کے باوجود پولیس ملزم تک نہ پہنچ سکی۔ مسلسل ناکامی کے بعد اب پولیس نے واقعے میں ملوث درندہ صفت ملزم کا خاکہ جاری کردیا۔ لیکن تفتیشی ذرائع کے مطابق خاکہ واقعے میں ملوث ملزم سے بہت کم مشابہت رکھتا ہے۔

خاکہ جاری ہونے سے ملزم کی گرفتاری میں خاطر خواہ مدد نہیں مل سکتی، تفتیشی پولیس نے کیس کو سلجھانے کے بجائے کیس کو مزید الجھا دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں