ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی محمد خان کو کسی بھی فوجداری مقدمے میں 18 جولائی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر علی محمد خان کی 18 جولائی تک ضمانت منظور کرتے ہوئے کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کی درخواست پر مختصر تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ علی محمد خان کو 18 جولائی تک کسی بھی فوجداری مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اور نیب کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ فریقین 7 دنوں میں درخواست گزار کے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیل جمع کرائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں