ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آن لائن لون ایپس کے ذریعے بلیک میلنگ کرنیوالے 9 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے بلیک میلنگ میں ملوث آن لائن لون ایپس کے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں فنانشل سروسز کے دفاتر واقع سیدپور روڈ راولپنڈی میں کی گئی،  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔انسپکٹر بدر منیر نے پلازے میں موجود کمپنی کے مختلف دفاتر کو سیل کر دیا،آن لائن کمپنی میں مختلف سیکشن بنے ہوئے تھے۔

ملزمان کو روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو کال کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا جس کے بعد ملزمان متاثرہ شہریوں، دوستوں اور انکے رشتے داروں کو مختلف نوعیت کی کالز کرتے تھے۔ ہر ملزم کو روزانہ کی بنیاد پر 100 سے 150 کالز کرنے کا ٹارگٹ دیا جاتا تھا۔مذکورہ دفاتر میں ٹارچر کالز سے متعلق علیحدہ سیکشن بنے ہوئے تھے، ہر سیکشن کو کالز کرنے کے حوالے سے الگ الگ کام سونپے جاتے تھے۔

ڈی زیرہ، ڈی ون، ڈی ٹو، ڈی ایس ون، ڈی ایس ٹو اور ڈی ایس تھری کے نام سے سیکشن  بنے ہوئے تھے۔مذکورہ لون ایپس کے ذریعے ملزمان کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاتی تھی۔ بعد ازاں ملزمان متاثرہ شہریوں کو ہراساں کرتے تھے۔

چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دستاویزات، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور سمز برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں