ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے نے ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز افسران کو گرفتار کرلیا

کراچی:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے ایک ہفتے سے لاپتا کسٹمز  افسران کو گرفتار کرکے  ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام آباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور ملزمان کے قبضے سے 54لاکھ روپے،ڈھائی ہزار امریکی ڈالر اور 6100درہم برآمد ہوئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں