ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین :جون میں بجلی کا استعمال 3.9 فیصد بڑھ گیا

بیجنگ:چین میں گزشتہ ماہ بجلی کے استعمال کی شرح نمو مستحکم رہی۔

 جس کی وجہ چینی معیشت کی مجموعی بحالی ہے۔ بجلی کی کھپت چین میں معاشی سرگرمیوں کا ایک اہم پیمانہ طور تصور کیا جاتا ہے۔

 قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق جون کے دوران چین میں بجلی کا استعمال 775.1 ارب کلوواٹ آورز رہا جو گزشتہ برس سے 3.9 فیصد زائد ہے۔

 پہلی درجے کی صنعتوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 14 بڑھا جبکہ دوسرے اور تیسرے درجے کی صنعتوں میں اس کے استعمال میں بالترتیب 2.3 فیصد اور 10.1 فیصد اضافہ ہوا۔ 

انتظامیہ نے بتایا کہ جون کے دوان رہائشی علاقوں میں بجلی کا استعمال گزشتہ برس کی نسبت 2.2 فیصد اضافے سے 110.8 ارب کلو واٹ آورز رہا۔ 

چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بجلی کا استعمال 43 کھرب کلوواٹ آورز سے زائد رہا جو ایک برس قبل سے 5 فیصد زائد ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں