ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کی یو این رپورٹ میں بھارت اور اسرائیل کا ’جنسی تشدد‘ نظرانداز کرنے کی مذمت

 نیویارک: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین کے خلاف جنسی تشدد کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔

پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھارت اور اسرائیل کے مظالم نظر انداز کرنے کی مذمت کرتے ہوئے  سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ رپورٹ میں غلطیوں کو درست کریں اور مستقبل کی رپورٹس میں تنازعات سے متعلق جنسی تشدد کا ارتکاب کرنے والوں میں بھارت اور اسرائیل کو شامل کریں۔

پاکستانی سفیر منر اکرم نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور لڑکیوں کو ہراساں کرنے اور ان کی تذلیل کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ جنسی تشدد سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر اور اسرائیل کے زیر قبضہ فلسطینی علاقوں میں تشدد کے جرائم کو شامل نہیں کیا گیا، انہوں نے طویل تنازعات سے متعلق سلامتی کونسل کی تمام قراردادوں پر شفاف انداز میں عمل درآمد پر زور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں