اس سال فضائی راستے سے انطالیہ آنے والے سیاحوں کی تعداد 7 ملین 37 ہزار 883 تک پہنچ گئی ہے۔
گورنر ایرسین یازجی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ انطالیہ عالمی سیاحت میں اب بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہر میں مختلف ممالک کے سیاح چھٹیاں منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل تک، ہمارے ملک کے سیاحتی دارالحکومت انطالیہ میں بین الاقوامی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد7 ملین 37 ہزار 883 تک پہنچ گئی ہے۔