ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوٹیوبر اینا بیل 22 سال کی عمر میں چل بسیں

ایٹلانٹا: مشہور امریکی یوٹیوبر اینا بیل کا انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 22 سال تھی۔

امریکی میڈیا کے مطابق  یو ٹیوبر اینا بیل کی بہن نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔ اینا بیل کا تعلق امریکی ریاست ایٹلانٹا سے تھا اور وہ اپنے یوٹیوب چینل پر کالج کی روز مرہ زندگی اور بیوٹی اور فیشن سے متعلق ویڈیوز شئیر کیا کرتی تھیں۔

اینا بیل کے خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم انتہائی افسوس اور دکھ سے مطلع کررہے ہیں کہ اینا بیل ہم سے دور جاچکی ہیں۔ ان کو مرگی کا عارضہ لاحق تھا۔ وہ کافی عرصے سے اس مرض کے خلاف جنگ کررہی تھیں اور لوگوں میں اس بارے میں آگہی پیدا کرنا چاہتی تھیں۔

اینا بیل کی بہن کے مطابق وہ  اپنی گریجویشن پارٹی کے بعد سے غائب ہوگئی تھیں جبکہ ان کا فون بھی ہمارے پاس تھا۔ ان کی تلاش جاری تھی اور اس دوران کی لاش برآمد ہوئی۔ اس بات کا قویٰ امکان ہے کہ ان کو مرگی کا دورہ پڑا اوروہ انتقال کرگئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں