پشاور:جماعت اسلامی پاکستان کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے بہہ جانے والے پلوں اور چترال بونی روڈ پر فوری کام شروع کرکے آمدورفت کے لیے روڈ بحال کیاجائے بصورت دیگر اپر چترال میں اشیائے خوردونوش نایاب ہو جائیں گی۔
مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ جس سے قحط پڑنے کا اندیشہ ہے اپر چترال ویوسی کوہ کے باشندے گونا گوں مسائل سے دوچار ہوں گے۔ بلاتاخیر اسٹیل کے پلوں کا بندوبست کر کے کوغزی اور کاری میں لگایا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں پیر کے دن این ایچ اے کے وفاقی اعلی حکام سے ملاقات کروں گا اور قومی اسمبلی میں بھی یہ مسئلہ فلور آف دی ہاس اٹھاں گا۔ انہوں نے صوبائی و مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ حالیہ سیلاب میں سیلاب برد ہونے والے مکانات اور تباہ شدہ فصلوں کے معاوضہ جات بھی متاثرین کو فوری ادا کیے جائیں۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان متاثرین کو ریلیف پہنچانے ، تیزی سے کام سرانجام دینے کے لیے PDMA اور NDMA کو کردار ادا کرنا چاہیے، تاکہ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو جلد بحال کیا جاسکے۔
