ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور: چینی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

 درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، آئین کے تحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیا سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا، شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

 درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت کو چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف اقدامات کرنے اور چینی کی مصنوعی قلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں