ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، پروازیں متاثر

  کراچی: واجبات کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے ایک بار پھر قومی ایئر لائن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے جس سے پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے اکاونٹس بندش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اکاونٹس کی بحالی کے لئے ایف بی آڑ سے حکومتی سطح پر رابطے جاری ہیں۔ اکاونٹس بند ہونے کے باوجود فضائی آپریشن جاری ہے۔

پی آئی اے پر کئی ماہ کے ٹیکسز پر مبنی 2 ارب سے زائد کے واجبات ہیں۔ واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے 53 اکاونٹس گزشتہ برس بھی منجمد کئے گئے تھے جنہیں جلد ادائیگی کی یقین دہانی پر بحال کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق پی ایس او نے قومی ایئر لائن کی پروازوں کو فیول کی فراہمی سے انکار کردیا ہے جس کے باعث پی آئی اے کی تین پروازیں متاثر ہوئیں۔

متاثرہ پروازوں میں اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 309، کراچی تا ملتان کی پرواز پی کے 330 اور ملتان سے جدہ کی پرواز پی کے 739 شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں