ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے پی کے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع سیلز ٹیکس سے مُستثنیٰ قرار

 پشاور: خیبر پختونخوا ریوینیو اتھارٹی نے چار ماہ کے لیے قبائلی و نیم قبائلی اضلاع کو سیلز ٹیکس سے مُستثنیٰ قرار دے دیا۔

سیلز ٹیکس سے استثنا کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق استثنیٰ کا فیصلہ اتھارٹی کی پالیسی بورڈ نے خیبر پختونخوا حکومت کی اجازت سے کیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ان اضلاع میں خدمات کی فراہمی پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا، سیلز ٹیکس کی چھوٹ صرف ان علاقوں کے رہائش پذیر افراد کی خدمات کی فراہمی پر لاگو ہوگی۔

سیلز ٹیکس کی چھوٹ ان کاروبار کے لیے ہوگی جو ان اضلاع کے اندر واقع ہوں البتہ یہ چھوٹ ٹیلی کمیونیکیشن و ملحقہ دیگر خدمات اور پی ایس ڈی پی، اے ڈی پی کے پراجیکٹس پر لاگو نہیں ہوگی۔

سیلز ٹیکس کی یہ چھوٹ یکم جولائی 2023 سے ان اضلاع کے کاروبار اور معاہدوں پر لاگو ہوگی، یہ چھوٹ 31 اکتوبر 2023 تک نافذالعمل ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں