ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہ رخ خان اظہارِ محبت کے لیے کسے کارڈز بھیجتے رہے؟ خود بتادیا

 ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اظہار محبت کے لیے کارڈ بھیجا کرتے تھے۔

بھارتی فلم انڈسٹری  پرراج کرنے والے میگا اسٹار شاہ  رخ خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شادی سے پہلے وہ اہلیہ گوری سے محبت کرتے تھے اور اپنے جذبات ان تک پہنچانے کے لیے کارڈز کا سہارا لیتے تھے۔

شاہ رخ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے خط تو نہیں لکھے لیکن کارڈز لکھتا تھا اور گوری کو بھیجتا تھا۔ کارڈز میں لمبی لمبی باتیں لکھ کر گوری سے محبت کا اظہار کرتا تھا۔

کنگ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس زمانے میں میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے اس لیے گوری کو سستے تحفے دیتا تھا۔ میں کارڈز کے ذریعے گوری کو بتاتا تھا کہ اس کے ساتھ ساری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں