ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ منی پور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، امریکا

واشنگٹن: بھارتی ریاست منی پور میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر امریکا بھی بول پڑا، واقعے کو خوفناک اور سفاک قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے سانحہ منی پور پر ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعات انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق انسانیت سوز واقعہ ڈھائی ماہ تک انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے میڈیا میں رپورٹ نہیں ہو سکا۔ دل دہلا دینے والے سانحہ منی پور کی ویڈیو 19 جولائی کو سوشل میڈیا کے ذریعے منظرِ عام پر آئی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں کہرام مچ گیا، مودی سرکار کو عالمی میڈیا کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

میڈیا کے ذرائع کے مطابق انتہا پسند ہندوں نے منی پور میں کوکی قبیلے کی 2 خواتین کو برہنہ کر کے سرعام پریڈ کروائی، انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر کوکی قبیلے کے 2 خاندانوں کو زندہ جلا دیا۔ڈھائی ماہ گزر جانے کے باوجود مودی سرکار اور پولیس با اثر انتہا پسندوں کے خلاف اقدامات کرنے سے گریزاں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں