ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابقہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا،  وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے سسٹم میں نئی بجلی شامل کی جس سے لوڈشیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی، سابقہ حکومت نے بجلی کے منصوبوں کو تاخیر کا شکار کیا لیکن موجودہ حکومت نے 5063میگا واٹ نئی بجلی سسٹم میں شامل کی جس سے اس سال پورے ملک میں لوڈ شیڈنگ کی صورتحال بہتر رہی۔

خرم دستگیر نے کہاکہ  2018سے 2022تک ترقی دشمن اور غریب دشمن حکومت تھی، شمسی توانائی کے منصوبوں کے لیے بھی فریم ورک بنا لیاگیا ہے،  بولان، جیوانی اور تھر مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کو مکمل کرکے چلا دیا ہے، سکھی کناری پروجیکٹ اگلے سال سسٹم میں آئے گا۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ ہم نے ایران سے جیوانی کو 100میگا واٹ بجلی فراہمی کا معاہدہ کیا اوربجلی فراہم کی، تھرکول سے ایک ہزار 980میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے، دو تین اہم ٹرانسمیشن لائنز تھیں جن کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  ٹرانسمیشن کے لحاظ سے سسٹم میں جدت لائی جارہی ہے جب کہ گردشی قرضے کو بڑھنے سے روک دیا گیا ہے،وزیر توانائی نے کہاکہ 2018سے 2022تک ترقی دشمن اور غریب دشمن حکومت تھی، وزیراعظم نے وہ چراغ چلایا جو غریب دشمن حکومت نے بجھا دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں