ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عامر خان کی مشہور فلم لگان کے آرٹ ڈائریکٹر کی اسٹوڈیو سے لاش برآمد

مہاراشٹر: بالی ووڈ کے مشہور پروڈکشن ڈیزائنر تیتن چندراکانت دیسائی کی اسٹوڈیو سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے اسٹوڈیو سے لگان جیسی مشہور بالی ووڈ فلموں کے 58 سالہ آرٹ ڈائریکٹر اور پروڈکشن ڈیزائنر تیتن چندراکانت دیسائی کی لاش اسٹوڈیو میں لٹکی ہوئی پائی گئی۔

پولیس کے مطابق تیتن چندراکانت دیسائی کی موت کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ چندراکانت نے خودکشی کی ہے۔

یاد رہے کہ تیتن چندراکانت دیسائی نے 1987 میں چھوٹے پردے سے بطور اسسٹنٹ آرٹ ڈائیریکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جس کے بعد 1999 میں سلمان خان کی سپر ہٹ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ سے انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں بطور آرٹ ڈائریکٹر کام کیا۔

تیتن چندراکانت دیسائی کی کامیاب ترین فلموں میں ’لگان‘ ’سوادیس‘ ’جودھا اکبر‘ ’دیوداس‘ ’پریم رتن دھن پایو‘ اور ’ہم دل دے چکے صنم‘ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں