ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناروے فٹبال کپ: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

اوسلو: ناروے فٹبال کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم فائنل میں پہنچ گئی، جس کے بعد فائنل میچ ہفتے کی شب سولا فٹبال کلب کے خلاف کھیلا جائے گا۔

اوسلو میں جاری ناروے کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کا مقابلہ بریمنز ناروے کلب سے تھا، جہاں 17 سال سے  کم عمر پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔

کھیل کے دوران ہاف ٹائم پر پاکستان کو ایک گول کی سبقت حاصل تھی، جو کہ عابد علی نے کیا تھا۔ بعد ازاں  دوسرے ہاف میں عبدالوہاب نے ایک اور گول کرکے پاکستان کی جیت پر مہر لگادی جب کہ مدمقابل ٹیم کوئی گول نہیں کرسکی۔

واضح رہے کہ یہ پاکستانی ٹیم کی لگاتار ساتویں میچ میں کامیابی ہے۔ فائنل پاکستان اور سولا فٹبال کلب کے درمیان ہفتے کو کھیلا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں