ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہماری فوج نے یوکرین میں اہم چوکی حاصل کر لی ہے: روس

 روسی اموردفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے کہا ہے کہ ہماری فوج نے  یوکرین کے خارکیف  علاقے میں کوپیانسک میں ایک اہم چوکی پر قبضہ کر لیا ہے۔

 کوناشینکوف نے روسی فوج کے یوکرین میں آپریشن کے بارے میں بتایا کہ ہماری فوج  یوکرین میں آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے،کپیانسک گاوں کے قریب ہماری فوج نے  خارکیف  کی سول آبادی اولشانہ پر کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ  اب تک ہم نے یوکرینی فوج کے  458 طیارے،245 ہیلی کاپٹر،5565ڈرونز ،428 دفاعی میزائل نظام،11185 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں 1144 راکٹ،5803 مارٹر گنیں اور12137  فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں