اسلام آ باد: پی آئی اے نے جشن آزادی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 14 اگست کو پی آئی اے کی تمام اندرون ملک پروازوں پر 14 فیصد رعایت حاصل ہو گی، رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کرائے جا سکتے ہیں۔
ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کرنے کے لئے مؤثر ہوں گے۔
