ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت نے پانچ بلوں منظوری دے دی

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت پانچ بلوں کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے گیس چوری کی روک تھام اور وصولی کے ترمیمی بل 2023، پریس کونسل آف پاکستان ترمیمی بل، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپوریشن (تبدیلی) ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی۔

اس کے علاوہ صدر مملکت نے ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2023 اور تجارتی تنازع کے حل کے بل کی بھی منظوری دی۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے عبد الرزاق داؤد کی مزید پانچ سال کیلئے بطور لمز یونیورسٹی کے پرو چانسلر کی منظوری بھی دی۔ صدر مملکت نے دوبارہ تعیناتی کی منظوری لمز چارٹر 1985 کے سیکشن 10 کے تحت دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں