ہوائی :امریکا کی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ ایک سنگین سنگ میل تک پہنچ گئی ہے،آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی ریاست کے جنگلات میں لگی آگ ریاست کی تاریخ میں سب سے مہلک قدرتی آفت ہے جس میں سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں ابھی بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
لاہینا کے رہائشیوں کے مطابق آتشزدگی سے تباہ ہونے والے قصبے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے لیے مختصر طور پر گھر واپس آنے کی اجازت دی گئی آگ نے پورے قصبے میں اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا ہے ،”ایسی تباہی انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی”۔
اس ہفتے کے اوائل میں شعلوں کی لپیٹ میں آنے کے بعد، تاریخی قصبے کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا ،ریاستی حکام نے جمعہ کے روز پہلی بار لاہینہ کو لوگوں کے لیے اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی۔
انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں تشویش ہے کہ ان کی رہائش ثابت کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
