ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شعیب اختر کی فلم کا تنازع، حکم امتناعی کیخلاف پروڈکشن کمپنی کی اپیل کی سماعت ملتوی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے تنازعہ سے متعلق حکم امتناعی کیخلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ملتوی کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں سابق قومی کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے تنازعہ سے متعلق حکم امتناعی کے خلاف کیو فلمز پروڈکشن کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

اپیل کنندہ کے وکیل نےموقف دیا کہ شعیب اختر نے حکم امتناعی سے متعلق عدالت میں غلط بیانی کی۔ شعیب اختر تسلسل سے غلط بیانی کر رہے ہیں۔

تاہم شعیب اختر کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے اپیل کی سماعت 30 اگست کے لیے ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ سابق کرکٹر شعیب اختر نے کیو فلمز کیخلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر رکھا ہے۔ شیعب اختر نے موقف اختیار کیا تھا کہ کیو فلمز کے ساتھ میری زندگی پر فلم بنانے اور پروموشن کا معاہدہ ہوا۔ مجھے فلم کے اسکرپٹ پر تحفظات تھے اور وہ اجازت کے بغیر میری زندگی پر فلم نہیں بنا سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں