ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد پولیس؛ منارٹی پروٹیکشن یونٹ میں 70 جوان تعینات

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت  میں اقلیتوں کے تحفظ کے پولیس یونٹ میں 70 جوان تعینات کردیے گئے ہیں۔

ترجمان کیپٹل پولیس کے مطابق تمام ڈی پی اوز اپنے علاقے میں اقلیتی عبادت گاہوں اور آبادیوں کی حفاظت کے ذمے دار ہوں گے۔ ہر ڈویژن کی سطح پر  اقلیتی کمیٹیوں سے رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔

منارٹی پروٹیکشن یونٹ ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی فرائض سر انجام دے گا۔  اس یونٹ کےلیے حالیہ بھرتی میں سے بھی جوان منتخب کیے گئے ہیں۔ منارٹی پروٹیکشن یونٹ کا قیام نیشنل منارٹیز کمیشن کی سفارشات کے مطابق عمل میں لایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں