ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لبنان میں پاور اسٹیشنز نے کام بند کر دیا،بجلی کا بحران شدید ہونے کا خظرہ

 لبنان  میں  بجلی کے پاور اسٹیشن نے مرکزی بینک کی جانب سے ایندھن کی خریداری کے لیے  بجٹ مختص نہ کرنے پرکام بند کر دیا ۔

 لبنان کے ادارہ برائے بجلی نے اس حوالے سے بتایا کہ  دیر العمار اور الزہران پاور اسٹیشن کو چلانے کےلیے دس ملین ڈالر کی ضرورت ہے مگر مرکزی بینک نے رقوم منتقل نہیں کی جس پر  پاور اسٹیشنز نے کام بند کر دیا ہے ۔

 واضح رہے کہ  لبنان کے مرکزی بینک نے سال 2019  میں اقتصادی  بحران  اور  غیر ملکی کرنسیوں کے ذخائرکم ہونے کی وجہ سے  ایندھن کی فراہمی پر سرکاری مدد روکنے سے متعدد پاور اسٹیشنز نے کام بند کر دیا تھا۔

ملک میں  دونوں پاور اسٹیشنز یومیہ چار گھنٹے کی بجلی پیدا کرتے تھے جبکہ عوام  باقی ماندہ اوقات  میں بجلی کا حصول جنریٹرز سے حاصل کر رہے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں