ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

  کراچی: صفورا گوٹھ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے سچل تھانے کی پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کردیا جس کی زد میں آکر اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حملہ بلاول شاہ جوکھیو گوٹھ میں ہوا جب سچل تھانے کی پولیس معمول کے مطابق علاقے میں گشت کر رہی تھی۔  نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا۔

حملہ آور موٹرسائیکل پر سوار تھے اور ماسک پہنے ہوئے تھے۔ ملزمان اندھیرے کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

حملے میں تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خمیسو سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے جس میں  پولیس کانسٹیبل صمد اور غنی شامل ہیں۔ تینیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب رینجرز اور باقی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں