ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سام اصغری کا شادی کے 14 ماہ بعد برٹنی اسپیئر سے علیحدگی کا فیصلہ

کیلی فورنیا: نامور امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئر اور ان کے شوہر سام اصغری کے درمیان 14 ماہ بعد علیحدگی ہوگئی۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ اصغری نے 41 سالہ گلوکارہ کی ذہنی صحت کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی اور دونوں کی ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق سام اصغری نے برٹنی اسپیئر سے طلاق کا کیس داخل کرایا ہے جبکہ گلوکارہ اور ان کے شوہر کی طرف سے اس خبر پر کوئی باضابطہ بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

ایران نژاد امریکی ماڈل اور فٹنس ٹرینر سام اصغری کی گلوکارہ سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے گانے ’سلمبر پارٹی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

برٹنی اسپیئر کی اپنے والد کے خلاف حقوق ملکیت کے تاریخی مقدمے میں اصغری نے گلوکارہ کو بہت مدد فراہم کی تھی۔

واضح رہے کہ گلوکارہ اس سے قبل دو شادیاں کرچکی ہے جن سے ان کے دو بچے ہیں لیکن وہ شادیاں کامیاب نہ ہو سکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں