ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علی وزیر اور ایمان مزاری کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کی وضاحت

 اسلام آباد: وفاقی پولیس نے علی وزیر اور ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا ہے، دونوں ملزمان پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی، پولیس کے شعبہ تعلقات عامہ کی جاری کردہ خبر کو ہی درست تسلیم کیا جائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوئی پولیس اسٹیشن سے بیان دینے کا مجاز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں؛ پولیس خواتین، سادہ لباس لوگ گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے، شیریں مزاری

واضح رہے کہ ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا تھا کہ پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ میرے گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے ہیں۔ گرفتاری کا عمل ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں