ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور؛زیبرا، نیل گائے اور بندر کے بچوں کی پیدائش، سفاری زو کی رونق بڑھ گئی

لاہورکے سفاری زو میں زیبرا، نیل گائے اوربندر کے ہاں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے نئے مہمانوں کی آمد سے سفاری زو کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

لاہور رائیونڈ روڈ پر واقع سفاری زو میں گزشتہ چند روز میں  زیبرا، نیل گائے اوربندر کے ہاں  بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔  نوزائیدہ بچے صحت مند ہیں۔

ننھے بندر کی اپنی ماں کے ساتھ اچھل کود اورشرارتوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔نئے مہمانوں کی آمد کے بعد لاہورسفاری زو میں  زیبرا کی تعداد 8 ہوگئی ۔ان میں 4 نر، 3 مادہ اورایک بچہ ہے۔ اسی طرح نیل گائے کی تعداد 9 ہوگئی۔ ریسس بندروں کی تعداد 5 ہوگئی جن میں 2 نر، دومادہ اورایک بچہ شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں