ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا عمران عباس پاکستان مخالف فلم ’غدر2‘ کی کامیابی پر خوش ہیں؟

  کراچی: پاکستانی اداکار عمران عباس نے نئی فلم ’غدر2‘ کی کامیابی پر اپنی پرانی دوست بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کیلئے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

اداکار نے انسٹاگرام اسٹوری پر امیشا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کیلئے بہت خوش ہیں۔

عمران عباس کی اسٹوری پر پاکستانی شائقین کی طرف سے تنقید کی گئی کیوں کہ ’غدر2‘ کو پاکستان مخالف فلم سمجھا جارہا ہے۔

اداکار نے ایکسپریس ٹریبیون کو خصوصی گفتگو میں وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے صرف امیشا کی فلم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے کیوں کہ وہ ان کی قریبی دوست ہیں۔

عمران عباس نے بتایا کہ لوگوں کو غلط فہمی ہوئی کہ وہ پاکستان مخالف فلم ’غدر2‘ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امیشا پٹیل اور عمران عباس نے امریکا میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے اور وہ کافی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں