آلائی پاشتو میں تار ٹوٹ جانے سے چیئر لفٹ پھنس کر ہوا میں معلق ہوگئی جس میں 7 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق تار ٹوٹنے سے پھنسنے والی لفٹ کی اونچائی سیکڑوں فٹ ہے اور مقامی لوگ امدادی کارروائی کرنے سے قاصر ہیں۔
دوسری جانب پاک فوج نے بٹگرام چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا اور اس سلسلے میں ہیلی کاپٹر روانہ کردیا گیا ہے۔ چیئر لفٹ میں پھنسے استاد گل نواز نے بتایا کہ7 بچے اور وہ خود چیئر لفٹ میں پھنسے ہیں، ، ایک بچہ بے ہوش ہوچکا ہے۔
ہیلی کاپٹر سلنگ آپریشن کے لیے ریکی کرے گا کیوں کہ چیئر لفٹ کی 3 میں سے 2 تاریں ٹوٹ چکی ہیں اور ہیلی کاپٹر سے پیدا ہونے والے ہوائی پریشر سے اکیلی بچ جانے والی تار بھی ٹوٹ سکتی ہے، اس لیے ہیلی کاپٹر سے ریسکیو آپریشن کو انتہائی محتاط انداز میں کیے جانے کی کوشش کی جائے گی۔ گل نواز نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے، ان کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔
گلفراز کا کہنا تھا کہ لفٹ میں پھنسے ہمیں 5 گھنٹے ہوگئے ہیں
