سیالکوٹ:مقبوضہ کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد بڑھ کر ساٹھ ہزار سات سو بارہ کیوسک ہوگئی اور عملہ کی پانی کی مانیٹرنگ جاری رہی۔
بھارت کی نگرانی میں دریائے چناب کے پانی میں اضافہ کیا گیا اور دو دریاؤں دریائے جموں توی کے پانی کی آمد دس ہزار چار سو اکیس کیوسک اور دریائے مناور توی دو ہزار تین سو بائیس کیوسک رہی اور دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں یو سی سی نہر تیرہ ہزار اسی کیوسک اور نہر مرالہ راوی لنک میں پانچ ہزار چار سو انیس کیوسک پانی رہا۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے دریائے چناب کا دورہ کیا اور پانی کی آمد کا جائزہ لیا۔
دریائے چناب اور دوسرے دریاؤں و دو نہروں میں پانی کی وجہ سے لاکھوں ایکٹر زرعی رقبے پر کاشت شدہ فصلوں کو پانی گانے میں کسانوں کو پریشانی کا سامنا رہا۔
