ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ حساس ادارے نے بھارتی جاسوس اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا

  کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوس اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور حساس ادارے نے کلاکوٹ تھانے کی حدود میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں جاسوسی میں ملوث بھارتی جاسوس اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2 بھارتی پاسپورٹ، 1 پستول، 5لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری بکس، 6 موبائل فونز، 1 ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد کرلیے گئے۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق گرفتار بھارتی جاسوس کی شناخت اکھل دیوولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور سہولت کار کی ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے کی گئی ہے۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم ملک کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا، بھارتی جاسوس کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں