ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد پولیس کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں ایمان مزاری اور علی وزیر کیخلاف بغاوت، دھمکانے اور اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ وائس میچنگ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں، تحریری تقاریر کے ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا ہیں، ایمان مزاری اور علی وزیر کا مزید جسمانی ریمانڈ چاہئے۔ جج نے پوچھا کہ تین دن دیئے ان میں انویسٹیگیشن آفیسر نے کیا کیا؟، مناسب جواب نہ ملنے پر عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری سے کمرہ عدالت میں ملاقات کروانے کی اجازت دیدی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں