ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بچوں کی اسمگلنگ اور اغوا کیخلاف ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

approved

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بچوں کی اسمگلنگ اور اغوا کیخلاف ازخود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 31 اگست کو سماعت کرے گا۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اہم کیس کی سماعت کیلئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

بچوں کی اسمگلنگ اور اغوا کیخلاف از خود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 31 اگست کو سماعت کرے گا۔

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔ دوسری طرف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف نیب اپیل بھی مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 30 اگست کو سماعت کرے گا، رجسٹرار آفس نے نیب کو نوٹس جاری کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں