ریاض: سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد واپس جاتے ہوئے ایک خاندان حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں چار بچے اور والد جاں بحق جب کہ ماں زخمی ہو گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس جاتے ہوئے خاندان کو حادثہ مکہ ریاض ہائی وے پر پیش آیا۔ بدقسمت خاندان کا تعلق اردن سے تھا اور یہ خاندان یو اے ای میں رہائش پذیر تھا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کا نام مالک خرما اور بچے اکرم، مایا، دانا اور دیما موقع ہی پر جاں بحق ہو گئے جب کہ بچوں کی ماں مونا خرما حادثے میں زخمی ہوئیں، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق خوفناک حادثے کے بعد راستے میں موجود دوسری گاڑیوں کے افراد نے متاثرہ خاندان کی مدد کی اور ہنگامی اداروں کو بلا کر لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کروایا۔
