ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیو شیئر کردی

مدینہ منورہ: بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے مدینہ منورہ سے اپنی پہلی ویڈیو انسٹاگرام پر اپلوڈ کی ہے جسے مداح بہت پسند کررہے ہیں۔ 

اداکارہ نے چند روز قبل اپنے سابق شوہر عادل درانی پر الزام لگایا تھا کہ اس نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرلیا ہے لیکن اب ان کا اکاؤنٹ بحال ہوچکا ہے۔

نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مسجد نبوی کے ایک دورازے کو جاکر عقیدت اور احترام کے ساتھ چھوتی ہیں اور پھر اس سے لپٹ جاتی ہیں۔

راکھی ساونت کی مدینہ منورہ کی ایک قریبی عمارت میں بنائی گئی ویڈیو کو بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا ہے جسے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اداکارہ  نے انسٹاگرام پر ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں سیاہ رنگ کے برقع میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ سیڑھیوں والی لفٹ سے نیچے اترتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں