ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کا ڈنمارک میں توہینِ قرآن کو غیرقانونی قرار دینے کا خیر مقدم

blasphemy

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان، ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے ایک بل تجویز کرنے کے مبینہ فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے، جس کے تحت قرآن پاک اور دیگر مقدس کتابیں نذرآتش کرنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے گا۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ درست سمت کی جانب ایک قدم ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ مقدس کتابوں کی بے حرمتی اور انہیں جلانا مذہبی منافرت پر مبنی ایک سنگین فعل ہے، آزادی اظہار رائے اور احتجاج کی آڑ میں اس کی اجازت ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ انسانی حقوق کے عالمی قانون میں یہ طے ہے اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں کو قانونی طریقے سے روکنا اور ممنوع قرار دیا جانا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے توجہ دلائی گئی کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران قرآن پاک کی بیحرمتی کے پے در پے واقعات نے دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، اس طرح کی گھنانی حرکتوں کا مقصد عالمی برادری کے درمیان تصادم پیدا کرنا اور بین المذاہب ہم آہنگی و باہمی احترام کو نقصان پہنچانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ قومی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مذہبی منافرت،غیر ملکیوں سے نفرت اور اسلامو فوبیا کی ان کارروائیوں کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ آج ڈنمارک کی جانب سے اٹھایا گیا قدم قرآن پاک اور دیگر مقدس کتابوں کی بیحرمتی روکنے کے لیے موثر قانون سازی کی صورت میں منطقی انجام کو پہنچے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں