ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات پولیس کا کارنامہ، روسی سیاح کا چوری شدہ لیپ ٹاپ ڈھونڈ کر واپس کردیا

 سوات:  کے پر فضا مقام مدین میں پولیس نے روسی خاتون سیاح کا چوری شدہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان ڈھونڈ نکالا، کمسن ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

 سامان واپس ملنے پر خاتون سیاح پولیس نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

 سوات پولیس نے روسی خاتون سیاح کا دل جیت لیا، روسی سیاح لوسی کا چوری شدہ لیپ ٹاپ اور دیگر سامان 24 گھنٹے میں برآمد کرکے ان کے حوالے کردیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ کمسن ملزم نے ہوٹل میں مقیم سیاح کا لیپ ٹاپ چوری کیا تھا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے لیپ ٹاپ برآمد کیا۔

 روسی خاتون سیاح نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میرا لیپ ٹاپ مل گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں