ممبئی: بھارتی سپر اسٹار عامر خان نے ’لال سنگھ چڈا‘ کی باکس آفس پر ناکامی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا ہوا ہے لیکن ان کے پروڈکشن پروجیکٹ جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کے ہاتھ میں پانچ فلمی پروجیکٹ موجود ہیں اور چھٹے نمبر پر وہ انڈیا کے معروف وکیل اجوال نیکم کی بائیوگرافیکل فلم بنانے کیلئے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابتائی طور پر اداکار بائیوگرافیکل فلم میں خود مرکزی کردار ادا کرنا چاہتے تھے لیکن اب وہ فلم کو پروڈیوس کریں گے۔
عامر خان کورونا وبا سے قبل ہی اجوال نیکم کی بائیوگرافیکل فلم کیلئے تیار ہوگئے تھے اور فلم کیلئے متعدد اسکرپٹ لکھوائے گئے لیکن اب اداکار دنیش وجان کے ساتھ کام کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔
بائیوگرافیکل فلم کی کاسٹ اور ڈائریکٹر کے انتخاب کیلئے کام جاری ہے اور اسے اگلے برس تک فائنل کرلیا جائے گا۔