ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئمہ بیگ نیپالی گلوکارہ کے ساتھ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی

ملتان: آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالہ گرنگ ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔

ایشیا کپ کا آغاز آج سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ گلوکارہ آئمہ بیگ اور تریشالہ گرنگ  میچ سے قبل خصوصی تقریب میں مشترکہ طور پر فن کا مظاہرہ کریں گی۔ تقریب میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

ایشیا کپ کے گروپ ’اے‘ میں میزبان پاکستان سمیت نیپا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ ’بی‘ بنگلا دیش۔ افغانستان اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔

ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے اور فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔ بھارت 50 اوور کے ایشیا کپ میں بطور دفاعی چیمپئین اترے گا۔ اس قبل ایشیا کپ 2018 میں منعقد ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں