ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کی منتقلی پھر کھٹائی میں پڑ گئی

  کراچی: شہرقائد میں منتخب  بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات  کی منتقلی ایک بار پھر کھٹائی  میں پڑ گئی، حکومت سندھ نے ٹرانزیشن پیریڈ میں ایک بار پھر توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی  کے 25  ٹاؤنوں کی تشکیل میں  مسلسل تاخیر کا سامنا ہے کیونکہ حکومت سندھ کی  جانب سے ٹرانزیشن آفیسرز کو مزید کام کر نے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

سیکرٹری گورنمنٹ آف سندھ کے سیکشن آفیسر منصور احمد شیخ  کی ہدایت کے بعد محکمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤس اینڈ ٹاون پلاننگ کی جانب سے سیکشن155 سندھ لوکل گورنمنٹ  ایکٹ 2013 کے تحت جاری کردہ نوٹفیکشن کے مطابق کراچی  کے 7 اضلاع کی کالعدم ڈی ایم سیز میں ٹر انزیشن پر یڈ کو مزید بڑھا دیا گیا یے۔

ٹرانزیشن پیریڈ میں توسیع کی وجہ سے 25 ٹائونوں  کے نو منتخب بلد یاتی ناظمین  کے اختیارات پھر لٹک گئے۔ نوٹفیکشن کے مطا بق ریکارڈ درست نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانزیشن پیریڈ کو بڑھایا گیا ہے۔  نوٹیفکشن کا اطلاق ضلع ملیر، کورنگی، وسطی ، غربی، جنوبی، کیماڑی،شرقی  اور ڈسٹرکٹ کونسل پر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں