ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس کی طرف سے یوکرین کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ

روس نے یوکرین کی اودیسا بندرگاہ کے انفراسٹرکچر پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

اودیسا عسکری انتظامیہ کے سربراہ اولیگ کپر نے سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روسی فوج نے رات گئے اودیسا کے جنوبی سول انفراسٹرکچر  پر حملہ کیا جو 3 گھنٹے 30 منٹ تک جاری رہا ہے۔

کپر کے مطابق "یوکرین فضائی دفاعی کی طرف سے روس کے 22 عدد ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں۔ بندرگاہ کا انفراسٹرکچر بھی نشانہ بنا ہے۔ حملے میں بندرگاہ کے 2 سول ملازمین زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے”۔

یوکرین فضائیہ کے کمانڈ آفس نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ روس نے رات گئے اودیسا پر حملہ کیا جس میں 25 ڈرون استعمال کئے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں