ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم نواز سے امریکی سفیر کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی  سینیئر نائب صدرا ور چیف آرگنائزر مریم نواز  سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ان کی مری میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لیگی رہنما اور امریکی سفیر نے  پاکستان اور امریکا کے  درمیان تاریخی، دیرینہ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

دوران گفتگو تجارت، معیشت، سلامتی، امن اور علاقائی استحکام سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مریم نواز نے  کووڈ 19 کے مشکل وقت کے ساتھ ساتھ  تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کی امداد  کیلیے امریکا اور ڈونلڈ بلوم کی کوششوں کو سراہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں