ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ون ونڈو کا قیام، نوٹیفکیشن جاری

کراچی:سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ون ونڈو کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور ڈائریکٹر سنگل ونڈو مقرر کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ون ونڈو سہولت کے تحت تمام رہائشی پلاٹس کے بلڈنگ پلان کی منظوری دی جائیگی، ون ونڈو سہولت پر ہی رہائشی پلاٹس پر تعمیرات کی جانچ پڑتال اور منظوری ہوگی۔

ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق نگران وزیر بلدیات کی ہدایات پر کراچی میں غیرقانونی تعمیر ہونے والی عمارتو ں کا سروے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ نگران وزیر بلدیات کو پیش کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں