ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے ملازمین نے 26 روز تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کردیا

  کراچی: پی آئی اے ملازمین نے 26 روز تک جاری رہنے والے احتجاج اور دھرنے کوختم کرنے کا اعلان کردیا۔

پیپلزیونٹی آف پی آئی اے کے مرکزی صدرہدایت اللہ خان کے مطابق ملازمین کی تنخواہ بڑھاؤ تحریک رنگ لے آئی کیونکہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے آفیشل میل کے بعد گروپ  1 سے 4 کی تنخواہ میں 20فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی اوراس حوالے سے ایم او یو بھی سائن ہوگیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ سے اور سی بی اے کے درمیان ہونے والی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات میں چئیرمین پی آئی اے بورڈ اسلم آرخان، سیکریٹری ایوی ایشن سیف انجم، پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات، بورڈ ممبرخالد، اطہرحسین، ڈائریکٹر و یجلنس اینڈ سیکورٹی خرم مشتاق جبکہ پیپلزیونٹی سی بی اے کی جانب سے ہدایت اللہ خان، صدراسلام آباد رمضان لغاری اورجنرل سیکریٹری اسلام آباد سہیل مختارشامل تھے۔

پی آئی اے کے ملازمین نے پورے پاکستان میں 26 روز تک جاری رہنے والا احتجاج ختم کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں