ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پولیس اہلکار کی 18 سالہ بیٹی کی گھر سے لاش برآمد

  کراچی: شہر قائد کے علاقے پیر الہیٰ بخش کالونی (پی آئی بی) میں گھر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی تھانے کی حدود نفیسہ آباد میں گھر سے 18 سالہ فضا نامی لڑکی کی لاش ملی جسے گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد ایس ایچ او اور ایس پی گلشن نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا جبکہ کرائم سین یونٹ نے شواہد اکھٹے کیے۔

ایس ایچ او پی آئی بی کالونی عدیل افضال کا کہنا ہے کہ 18 سالہ لڑکی فضا سپاہی محمد علی کی بیٹی ہے ، یہ 6 بہنیں ہیں اور فضا گھر میں اکیلی تھی جبکہ اس کی والدہ نوکری پر تھیں جب والدہ گھر آئیں تو قتل کا معلوم ہوا ، جس کے بعد جائے وقوعہ کا معائنہ کیا گیا۔

ابتدائی طور پر لڑکی فضا کو گلا دبا کر قتل کیا گیا جبکہ گھر سے قیمتی سامان بھی غائب ہے گھر کا دروازہ اندر سے کھولا گیا جس میں کوئی قریبی شخص قتل میں ملوث ہوسکتا ہے، اس حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں